• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں، کھیل داس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر مملکت برائے مذہبی امور وبین المذاھب ھم آہنگی کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے جمہوریت پر یقین رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی بجٹ پاس کرانے کے لیے حکومت کا بھر پور ساتھ دیا ،موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں،مہنگائی کا خاتمہ کرینگے، سندھ میں کسی آپریشن کا نہیں کہا گیا، حکومت پاکستان کےصوبائی ترجمان راجا خلیق الزماں انصاری نے سوات واقع پروزیراعلیٰ کے پی کےکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ راجہ خلیق انصاری کو وفاقی حکومت کی وزارت اطلاعات نے سندھ میں اپنا ترجمان مقرر کیاہے،راجہ انصاری سندھ کے مسائل وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید