• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں نوسرباز گرفتار، عوام ہوشیار رہیں، پولیس

دبئی (سبط عارف)دبئی پولیس نے عوام کو دھوکہ دینے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا جو سوشل میڈیا پر کرائے کیلئے دستیاب فلیٹس کی جعلی اشتہاری مہم چلا کر فراڈ کر رہا تھا۔ 

دبئی میں پولیس نے عوام کو کرائے کے اپارٹمنٹس میں فراڈ کرنے والوں سے خبردار رہنے کا مشورہ دیدیا۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے تحت قائم اینٹی فراڈ سینٹر نے "فراڈ سے ہوشیار رہیں" مہم کے تحت ایک ایسے نوسرباز کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر جعلی اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ جعلساز رہائشی اپارٹمنٹس سستے کرایوں پر پیش کرنے کا جھانسہ دے کر لوگوں کو اپنی جال میں پھنسا رہا تھا۔

اہم خبریں سے مزید