• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران چھاپہ 28 لاکھ روپے غائب، SHO شاہ فیصل کالونی معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں ٹاسک فورس کی کارروائی کے دوران مبینہ گٹکا و ماوا فروش کے گھر پر چھاپہ کے دوران الماری سے لاکھوں روپے نکال کر غائب کرنے کے معاملے پر اعلیٰ پولیس حکام نے واقعے کی انکوائری کے بعد ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود کو معطل کرکے بی کمپنی روانہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میںگٹکا ماوا فروشی کے شبہ میں کاشف نامی شخص کے گھر ٹاسک فورس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوارن 28لاکھ روپے غائب کرنے کے معاملہ پر پولیس حکام نے انکوائری کے بعد ایس ایچ او تھانہ شاہ فیصل ناصر محمود کو معطل کرنے کے بعد بی کمپنی ٹرانسفر کردیا ۔اس سلسلہ مین کاشف نامی شخص کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اسکی جانب سے پولیس پر الزام لگایا گیا کہ ٹاسک فورس اپنے ہمراہ ماوے کا سامان لائی،چھاپے کے دوران ٹاسک فورس نے الماری سے 42 لاکھ روپے نکال کر ایس ایچ او شاہ فیصل کے حوالے کئے۔

ملک بھر سے سے مزید