• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کی تعیناتیاں

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی میں بڑے پیمانے پر اعلی افسران کی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر ایم علی اکبر شاہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے شکیل احمد دورانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن ھیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ضیم اقبال شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء ہیڈ کوارٹر اور محمد جعفر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے عبداللہ خان نیازی کو ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس ہیڈ کوارٹر اور اکبر ناصر خان کو ڈائریکٹر انسپیکشن اینڈ ایویلویشن تعینات کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید