• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا کوئی رکن نہیں جارہا، جسے شوق ہے تحریک لے آئے، گنڈاپور

پشاور (این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مضبوط ہے‘ کوئی بھی رکن کہیں نہیں جارہا‘ جسے زعم ہے وہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے‘ حقیقت سامنے آجائے گی‘گورنر ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا وہ چول مارتا رہتا ہے‘میں نے ساڑھے 11کروڑ کے بسکٹ نہیں کھائے بلکہ اس رقم سے وزیراعلی ہائوس و سیکرٹریٹ کے 400 کلاس فور کے ملازمین کو کھانا کھلایا گیا ہے‘میں اگر اخراجات کرتا ہوں تو میں نے ڈھائی سو ارب کی بچت بھی تو کی ہے‘یہ نہیں کہتا کہ کرپشن ختم ہوگئی لیکن ہم نے اسے کنٹرول کرلیا ہے ۔ جمعہ کو پشاورمیں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ پاس نہ کرتے تو حکومت چلی جاتی اور قصور ہمارا اپنا ہی ہوتا جبکہ مخالفین شادیانے بجاتے، ہمارے اپنے ہی ساتھیوں کا پروپیگنڈا تھا کہ بجٹ پیش نہ کرو اور پھر بجٹ پاس نہ کرنے کا شور شروع کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید