• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رواں سال پانی کی شدید قلت کا شکار دنیا کا 15 واں ملک بن جائیگا

اسلام آباد(ایجنسیاں) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں پانی کا بحران تیزی سے سنگین ہورہا ہے‘پانی ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی مؤثرنظام یا نیٹ ورک موجود نہیں‘پاکستان رواں سال پانی کی شدید قلت کا شکار دنیا کا پندرہواں ملک بن جائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہمخصوص مقامات کی نشاندہی ہوچکی ہے مگر عملی منصوبہ بندی کے لیے وسائل اور نظام کی کمی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید