• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛ ملک بھر میں ای-فائلنگ سسٹم کیلئے فوکل پرسنز کی نامزدگیاں

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں اپنی تمام رجسٹریوں میں ای-فائلنگ سسٹم نافذ کر کے تیز تر ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کے لیے وکلاء اور سرکاری اداروں کے حکام کی تفصیلات اور فوکل پرسنز کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں ،یاد رہے کہ یہ نظام سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ برانچ رجسٹریوں میں بھی کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا چکاہے،اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل دستاویزات کی بلاتعطل فراہمی اور اس انقلابی نظام کے وسیع پیمانے پر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل سے سپریم کورٹ میں درج تمام وکلاء اور اے اوآرز (ایڈووکیٹ آن ریکارڈ)کے ای میل ایڈریس ،موبائل نمبرز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ انہیں کیس مینجمنٹ سسٹم ( سی ایم ایس) میں رجسٹرڈ کیا جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید