پشاور(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوںپر منتخب ارکان کی حلف برداری کےلئے سپیکر صوبائی اسمبلی کو خط ارسال کردیا ہےجس کے مطابق 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ نئے ارکان اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر سینٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔