• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالعلیم خانزادہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے رکن مقرر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)حق پرست رکنِ قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ (حلقہ NA-219 لطیف آباد، حیدرآباد) کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار (Defence Production) کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔یہ تقرری اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری سے عمل میں آئی ہے، جو کہ پارلیمانی سطح پر دفاعی صنعت سے متعلقہ اُمور میں اہم کردار ادا کرے گی۔پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کی نامزدگی سے حیدرآباد کے عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ قومی دفاعی پیداوار سے متعلق معاملات میں بھی ان کی آواز کو مؤثر پلیٹ فارم حاصل ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید