• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائنز کے انتظامی مسائل، پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے کی غیرمعمولی تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 7پروازیں منسوع کی گئیں جبکہ 80میں تاخیر ہوئی۔ نجی ایئر لائنز کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ ایک سے 10گھنٹے سے زائد تک رپورٹ ہوا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کویت اسلام آباد، کراچی لاہور، جدہ کراچی کی 7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 16 کراچی اسلام اباد کی 8، کراچی لاہور کی 12، کراچی کی 9، لاہور کی 25، ملتان سیالکوٹ 4، 4 کوئٹہ کی 2 پروازوں کی میں تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد اسکردو کی پرواز 5 جدہ 6 ارومکی 13، ریاض ساڑھے 5 سکھر کی پرواز میں ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔ اسلام آباد کراچی کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1 سے ساڑھے 4 گھنٹے جبکہ کراچی لاہور کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1 سے 8 گھنٹے رپورٹ ہوا۔ لاہور ابوظہبی 10 گھنٹے، دبئی جدہ میں 5 سے 9 گھنٹے کی تاخیر رپورٹ ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید