• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستیں سننے والے بنچ میں شامل ایک جج کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا آفس آرڈر جاری کیا جس کے مطابق ‏جسٹس محمد آصف 7 جولائی سے 22 جولائی اور 11 اگست سے 26 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید