اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے گرین بلڈنگ کوڈ آف پاکستان منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیئے ، ذرائع کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اس منصوبے پر 2023 میں کام شروع کیا تھا جس کا مقصد عمارتوں کو محفوظ، پائیدار، ہوا دار بنانا اور انہیں قدرتی آفات اور موسمی اثرات سے بچانا ہے, ، گرین بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2023 کو ان سینکڑوں پاکستانیوں کے نام منسوب کیا گیا ہے جو اگست 2022 کی طوفانی بارشوں اور سیلاب کی نذر ہو گئے تھے،پاکستان انجینئرنگ کونسل نے "گرین بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2023" کا اجراء کر دیا ہے۔