اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی نے امام بارگاہ اثناءعشری کا دورہ کیا، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات، مرکزی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اورامام بارگاہ کی انتظامیہ سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،جبکہ ضلع بھر میں 181 جلوس، 965 مجالس کا انعقاد ہوگا ،اس سلسلے میں اسلام آباد میں جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی کے لئے 16 ہزار سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں،جبکہ سینئرافسران کی زیرنگرانی 10 فیلڈ ویجیلینس ٹیمیں سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے پر مامور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں، مجالس کے علاقوں میں 284 پکٹس پر چیکنگ کی جائے گی اورضلع بھر میں پٹرولنگ کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے،اسی کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں 17 سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ چالیسویں تک جاری رہے گا،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر و جوان محرم الحرام کے تمام دنوں میں فیلڈ میں موجود ہوگاجبکہ سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم کے ذریعے جلوسوں، مجالس کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔