• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں شراب، چرس اور ہیروئن اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، گلگشت پولیس نے ملزم امجد سے 120لیٹر شراب، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم ناصر سے 500گرام چرس، صدر پولیس نے ملزم تقی سے 1120گرام ہیروئن، بستی ملوک پولیس نے ملزم ساجد سے 520گرام چرس، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم امتیاز سے 180گرام آئس، کینٹ پولیس نے ملزم عبدالصمد سے 20لیٹر شراب، ممتاز آباد پولیس نے ملزم اشفاق سے 50لیٹر شراب جب کہ ملزم منور حسین سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، دولت گیٹ پولیس نے مضر صحت گوشت بغیر مہر لے جاتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مخدوم رشید پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ بستی ملوک پولیس نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نےفوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قطب پور پولیس نے چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پنجاب سیفٹی ہیلتھ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنےکے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اشتہاری ملزمان کو فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ قطب پور پولیس نے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید