ملتان(سٹاف رپورٹر) بغیر اجازت مجلس اور جلوس کا انعقاد کرنے کے الزام میں پولیس نے 9 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ بستی ملوک ،نیوملتان ،دہلی گیٹ اور قطب پور پولیس کو پولیس ملازمین نے بتایا کہ ملزمان ارشد ،محمد ارشد، ارشد، ارشد،محمد رضا نقوی ، سید اقبال مہدی، نذر عباس ،واجد رضا اور دلدار نے بغیر اطلاع مجلس اور جلوس کا انعقاد کیا ۔