ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس کمپنی کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایات پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔ حالیہ کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں 60 مشتبہ کیسز کی چیکنگ کی گئی جبکہ دو ایسے میٹر، جو اتار کر غیر قانونی طور پر محفوظ کیے گئے تھے، برآمد کر لیے گئے۔