• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے الزام میں 45مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اور اس کے گرد ڈکیتی و چوری کے الزام میں 45مقدمات درج ۔ محمد اسد کے گھر آٹھ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی طلائی زیورات ودیگر سامان مالیت 21لاکھ 10ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ، سلمان راشد سے نامعلوم ملزمان نے موبائل ، منیر احمد سے جھپٹا مارکر موٹرسائیکل سوار ملزمان موبائل لے گئے کاشف شہزاد سے دو ڈاکو 45ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے مزمل شہباز ،رمضان ،کاشف خورشید چہلیک کے علاقے محمد لطیف محمد ناصر کے موبائلزفونز محمد احمر کی موٹرسائیکل تھانہ مظفر آباد اور قطب پور کے علاقے ظہیر السلام ،محمد ندیم کے موبائلزفونز شاہ شمس کے علاقے اجمل خان،اعجاز ممتاز آباد کے علاقے محمد سعید کے موبائلزفونز بی زیڈ کے علاقے عادل امین کی نقدی و موبائل مالیت 1لاکھ 36ہزار رجب کا موبائل کوتوالی کے علاقے محمود انصاری کی موٹرسائیکل صدر کے علاقے ثاقب خان کا موبائل محمد رمضان کی نقدی 60ہزار الپہ کے علاقے کاشف ،عدنان کی موٹرسائیکلیں نیوملتان کے علاقے ساجد حسین کا موبائل مشتاق احمد کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے نیاز حسین کی نقدی 15ہزار محمد افضل کی موٹرسائیکل شان احمد کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے اکرم کی موٹرسائیکل محمد احسان کاموبائل دہلی گیٹ کے علاقے وقاص احمد کا پرس اور سٹی جلالپور کے علاقے محمد رفیق کے گھر نقب لگاکر طلائی زیورات ملبوسات و نقدی چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید