ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایام عاشور میں سبیلوں، لنگر خانوں اور پکوان سنٹرز کی خصوصی چیکنگ، اس دوران غیر معیاری خوراک کی موجودگی پر 43پکوان سنٹرز کو 4 لاکھ 3 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 22 کلو غیر معیاری خوراک تلف کردی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق ڈویژن بھر میں 469مقامات کو چیک کیا گیا۔