• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے پر ممنون ہیں ،یعقوب شیرا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ممبر ضلعی امن کمیٹی وممبر کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا اور صدر قومی امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان نے عاشورہ محرم کے دوران ممبران امن کمیٹی اور اسسٹنٹ سیکریٹری کینٹ بورڈ راناوسیم عامر کے ساتھ جلوس ڈیوٹی دی ، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی انتظامات مہیا کرنے پر پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ، کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور کینٹ پولیس کے ممنون ہیں جلوس روٹس پر سڑکوں کی مرمت اور سٹریٹ لائٹس سمیت کاموں کو بروقت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے امن وامان کو یقینی بنایا ہے۔
ملتان سے مزید