• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید فخر امام کا باقر جعفری کے دو بیٹوں کی ایکسیڈینٹ میں شہادت پر افسوس کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان سید محمد باقر جعفری کے دو جوان سال بیٹوں ڈاکٹر سید محمد اور سید جعفر علی کی روڈ ایکسیڈینٹ میں شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ہے جبکہ ان کی بیٹی جو شدید زخمی ہے کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔  دریں اثنا ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی اور سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے بھی ماہر تعلیم پروفیسر سید محمد باقر جعفری کے دو بیٹوں کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا ۔
ملتان سے مزید