• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا، مہر شاہد عباس چاون

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم لائسنسدارن کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور آپ کے رفقائے کار نے کربلا میں جو قربانی دی اسے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا آپ کی تعلیمات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ سلطان والا خونی برج سے برآمد ہونے والے تعزیہ کی برآمدگی کے موقع پر عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سٹی صدر حسن جاوید انجم، متولی خواجہ اشرف،،محمد خالد، محمد زمان، شہرروز جاوید، آفاق جاوید، علی جاوید، محمد مظہر حسین انصاری،عادل بھٹی،شہریار محمد احمد بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید