ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی گیم شوز، رشتہ سینٹرز اور فلاحی سکیموں کے نام پر عوام کو لوٹنے والےنیٹ ورک کے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان غیر ملکی شہریوں سے مشہور گیم شوز کے نام پر سوشل میڈیا اور واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے بھی پیسے اینٹھتے تھے، ترجمان کے مطابق منظم مالیاتی فراڈ میں ملوث مجرمارسلان ولد عاشق حسین کو دنیا پور سے گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزم سے موبائل فوناورجعلی غیر ملکی کرنسیبرآمد کی گئی جب کہ ملزمان اویس، بلال، محسن،فاروق،یاسر اور شاہد کی تلاش جاری ہے۔