ملتان (سٹاف رپورٹر ) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا کہ حسینیت ؓ کا پرچم اٹھا کر ہی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے آپس میں اتحاد، محبت، اخوت ، امن کی فضا کو قائم رکھا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف شاعر ذاکر قاضی وسیم عباس کی رہائش گاہ محلہ کھوکھراں والا دولت گیٹ سے علم وذوالجناح کا قدیمی ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے مشترکہ خطاب کرتے ہو ئے کہی، اس موقع پرقاضی نسیم عباس، تقی عباس،اصغر علی قریشی ہاشمی اور عباس علی قریشی ہاشمی بھی شریک تھے۔