• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاتون پر بہیمانہ تشدد، سر بھی مونڈ دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں ناجائز تعلقات کے شبہ پر 25سالہ خاتون پرشوہر، سسر اور بہنوئی کا بہیمانہ تشدد،سر بھی مونڈ دیا، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، تفصیلات کے مطابقبستی بھیڑے والا کی رہائشی خاتون سمرین بی بی پر اس کے شوہر امجد علی، سسر عبدالغفار اور بہنوئی شعیب نے بہیمانہ تشدد کیااور سر بھی مونڈ دیا، پولیس کو دوران تفتیش معلوم ہوا کہ خاتون کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، متاثرہ خاتون کو میڈیکل کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
ملتان سے مزید