ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالسبحان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 15 سال قید جب کہ مجرم عبدالقیوم کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنا دی ہے ، گزشتہ روز دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالسبحان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 15 سال قید جبکہ مجرم عبدالقیوم کو مجموعی طور پر 17سال قید کی سزاسنائی گئی۔