• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری ملزم گرفتار،10لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری گرفتار،9 لاکھ 96ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ سامان برآمد ، 11مقدمات کا سراغ لگالیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سیتل ماڑی چوکی لاری اڈا نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم باقر علی عرف ذاکر کو گرفتار کر کے 9 لاکھ 96ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، جس میں 7 موبائل فونز، 3موٹر سائیکل اور 30ہزار روپے سے زائد نقدی شامل ہے،برآمد کر لیا، ملزم نے دوران تفتیش چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے 11 مقدمات کا انکشاف کیا۔
ملتان سے مزید