ملتان (سٹاف رپورٹر ) ویمن یونیورسٹی ملتان کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم نے کہا ہے کہ مظلوم خواتین کے حقوق کے لیے سلطانہ کی خدمات لائق تحسین ہیں جو شدید بیماری کے باوجود بھی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ کی عیادت کے موقع پر کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی جب کہ اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان بھی موجود تھیں۔