ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اس سلسلے میں ضلع بھر میں میگا کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے کریک ڈاون کے دوران 25 ویگنیں اور ڈالے تھانہ بند کردی گئی جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے نے ایل پی جی سلنڈر گاڑیوں کے مالکان کے خلاف 8 مقدمات بھی درج کرا دیے قبل ازیں ٹاسک فورس نے کمرشل گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر اتار کر موقع پر تلف کردیے۔