• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہو پر مبینہ تشدد کا کیس، سسر کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمرے میں اے سی چلانے کے تنازع پر سسرالیوں کی جانب سے بہو پر مبینہ تشدد کے کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گرفتار سسر غلام سرور کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر سسر، دیور اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ،جس میں الزام عائد کیا گیا کہ محض اے سی چلانے پر گھر والوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ گزشتہ روز کیس میں گرفتار سسر غلام سرور کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فاضل جج نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ 
ملتان سے مزید