• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹ پر جھگڑا، دو افراد گرفتار، ایک شخص بے ہوش

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایئر پورٹ پر جھگڑا،دو افراد گرفتار، ایک شخص بے ہوش، تفصیلات کے مطابقگاڑی نمبر AAD-373کا ڈرائیور محمد عثمان بلال اور دوسری گاڑی نمبر MNC 911 کا ڈرائیور قیصر ندیم جو اپنے رشتے داروں کو لینے کیلئے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ آئے تو پارکنگ سٹینڈ سے اپنی گاڑیاں نکالتے ہوئے دونوں افراد میں تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران قیصر ندیم نیچے گرکر بے ہوش ہوگیا، جھگڑے کی اطلاع پر ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر قیصر ندیم کو بذریعہ سی سی اے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اور عثمان بلال و راشد کو گرفتار کرکے کینٹ پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے دونوں افراد کو تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید