مصر میں ٹرین حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی مصر میں پیش آنے والے حادثے میں 103 افراد زخمی ہوگئے۔
مصر کی نیشنل ریلوے اتھارٹی نے بتایا ہے کہ حادثہ سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین ساحلی شہر مرسہ متروح سے دارالحکومت قاہرہ جارہی تھی۔
وزارتِ صحت کے مطابق 87 معمولی زخمیوں کو اسپتال سے ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔