اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سی ڈی اے نے پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس میں 300فی صداضافہ کردیا ۔سی ڈی اے بورڈ نے اضافہ کی منظوری دیدی جس کے بعد نئے ریٹس کا یکم جولائی 2025سے اطلاق بھی کردیاگیا ۔یہ اطلاق تمام نوعیت کے پلاٹوں پر کیا گیا ۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی جانب سے جاری نو ٹیفیکیشن کے مطا بق پلاٹ کی ٹر انسفر فیس ایف بی آر کے نو ٹیفا ئیڈ ویلیو کے ایک فیصد سے بڑھا کر تین فی صد کردی گئی ۔ یہ اضافہ 300فی صد بنتا ہے۔سیل ڈیڈ کے ذریعے ٹائٹل کی تبدیلی کی فیس ایف بی آ ر ویلیو کا اعشاریہ پانچ فی صد وصول کیا جا ئے گا۔اس سے قبل یہ 15ہزار فکسڈ فیس تھی ۔