کراچی (اسد ابن حسن) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں اہم اور کلیدی عہدوں پر افسران کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کی ریکوری میں 60فیصد کمی واقع ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر لینڈ اصف رضا چانڈیو نے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے اہم عہدوں پر افسران تعینات نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کی ریکوری میں بے انتہا کمی واقع ہو گئی ہے جس سے ادارے کی کارکردگی پر مشکلات پیش ارہی ہیں۔