بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے افراد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کی شب 3:30 بجے کے قریب 33 سالہ اداکارہ کے بریلی میں واقع گھر پر فائرنگ کی گئی تھی۔
اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا پٹانی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان 17 ستمبر کو اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔ دونوں ملزمان کا تعلق ممتاز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔
اداکارہ کے گھر پر حملے کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے قبول کی تھی۔