اسلام آبا د (خصوصی نمائندہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامی مفکر اور انٹرنیشنل اوپن یونیورسٹی گیمبیاکے چانسلر ڈاکٹر بلال فلپس نے گزشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے درمیان اسلامی اعلیٰ تعلیم، تحقیق، اور اکیڈمک تبادلوں کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔تقریب کی صدارت فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے کی، جنہوں نے مہمانوں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور بین الاقوامی سرگرمیوں پر مفصل بریفنگ دی۔