• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ ،نیشنل پریس کلب کی قرار داد مذمت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی سمیت گورننگ باڈی کے اراکین نے اپنے اجلاس میں قرار داد کے ذریعے اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ہی دن چھ صحافیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے، اسرائیلی حملوں میںشہید ہونے والے صحافیوں میں اخبار الحیاۃ الجدیدہ کے نمائندے اور ماہرِ تعلیم حسن دوہان ،غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کے صحافی ابوطحٰہ، الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ اور قدس نیوز کے احمد ابو عزیز شامل ہیں،این پی سی کی قیادت نے اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کو آزادی اظہار پر حملہ اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جارحیت پسند اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو روندتے ہوئے غزہ کو صحافیوں کے لیے خطرناک ترین مقام بنادیاہے ، میڈیا نمائندوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل دنیا کے سامنے حقائق آنے نہیں دینا چاہتا۔
اسلام آباد سے مزید