• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ کسانوں پر عائد ٹیکس اور واجبات معاف کیے جائیں، کسان اتحاد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نےمطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی فوری مالی امداد کی جائے، ان پر عائد ٹیکس اور واجبات فوری طور پر معاف کیے جائیں،کسانوں کو کھاد اور بیج پر سبسڈی فراہم کی جائے تاکہ اگلی فصل کے لیے وہ زمین پر محنت جاری رکھ سکیں،گندم، کپاس اور چینی کے اسکینڈلز کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ کسانوں کو انصاف مل سکے، کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اگر کسان کمزور ہو گا تو ملک کی معیشت کبھی مضبوط نہیں ہو سکتی گندم کی کمی کی وجہ سے ملک میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایک ہفتے میں گندم کی قیمت ایک ہزار روپیہ بڑھ گئی ہے،پاکستان میں بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے کسان کی کھڑی فصلیں اور گھر تباہ ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید