راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) باخبر زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں سنیئر گریڈ افسران کو جونیئر گریڈ افسران کا ماتحت بنادیا گیاجبکہ سینئر گریڈ پوسٹوں پر جونیئر گریڈ افسران کی تعیناتیاں کی جارہی ہیں۔ موجودہ سی ای او ڈاکٹر احسان غنی گریڈ انیس سے سینئرگریڈ انیس کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرخان ڈاکٹر عامر شیخ اور ٹی ایچ کیو گوجرخان کی اے پی ڈبلیو ایم او ڈاکٹر جمیلہ گریڈ انیس ،ٹی ایچ کیو کے ہی اے پی ایم او ڈاکٹر نوید اختر ہیں۔ ڈپٹی ڈی ایچ کیو راول ٹاؤن گریڈ انیس کی پوسٹ ہے۔جس پر گریڈ سترہ کے ڈاکٹرحسین ترمزی تعینات ہیں۔اسی طرح گریڈ انیس کی پوسٹ ڈی ڈی ایچ او کینٹ ہے۔جس پر گریڈ سترہ کے ڈاکٹر قاسم موجود ہیں۔ڈپٹی ڈی ایچ او مری کی آسامی گریڈ انیس کی ہے اس پر گریڈ سترہ کے ڈاکٹر نعمان تعینات ہیں۔ڈپٹی ڈی ایچ او رورل راولپنڈی کیلئے گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر جواد اقبال کو تبدیل کرکے گریڈ سترہ کے ڈاکٹر حنان کو تعینات کیا گیا ہے۔