اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے زیراہتمام اہل سنت و الجماعت ضلع اسلام آباد کے ناظم اعلیٰ پیر عبید احمد عبیدنقشبندی مجددی کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلاد و دعائیہ تقریب آج مورخہ 28اگست بروز جمعرات بوقت صبح 10:00بجے جامع مسجد غوثیہ مہریہ سیکٹرG-6 /1-3اسلام آباد میں منعقدہوگی جس میں ملک کے مایہ ناز قرآء،معروف نعت خواں،علمائے کرام،مشائخ عظام،سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی ڈی اے ملازمین کثیرتعدادمیں شرکت کریں گے۔