• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو عمر لڑکی کے اغوا اور شادی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے نو عمر لڑکی کے اغواء و شادی کے کیس میں گرفتار ملزم شان علی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ دوران سماعت ملزم کی جانب سے وکلاء محمد بلال رضا اور شجر عباس عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے درخواست گزار کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے جا سکے، جس لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا اس نے مجسٹریٹ کے سامنے مرضی سے گھرچھوڑنے کا بیان بھی دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید