• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کیس میں تفتیش تبدیل نہ کرنے پر سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود احمد قریشی نے زیادتی کیس میں تفتیش تبدیل نہ کرنے پر سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر کو عدالت میں مکمل رپورٹ اور نکات وار جواب داخل کروانے کا حکم دیدیا، ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی تحریم افتخار نے سی پی او راولپنڈی، ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وارث خان کے رہائشی ارسلان حیات نے اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جس پر وہ دو مرتبہ حاملہ ہوئی لیکن ارسلان حیات نے اس کا حمل ضائع کروادیا جس پر اس نے رواں سال 4 مئی کو ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروایا جس پر ملزم نے سیشن عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے تفتیشی افسر کے اس بیان پر خارج کردیا کہ ملزم اس واقعہ میں پوری طرح ملوث ہے جس کے بعد ملزم نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تو مقدمہ کے تفتیشی نے ملزم کو فائدہ پہنچانے کے لئے بیان بدل دیا اور مقدمہ کی ہیت مشکوک کردی اس کے باوجود ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ متاثرہ خاتون سے متعلقہ شواہد حاصل کر کے رپورٹ کریں جس کے بعد درخواست گزار تمام دستیاب ثبوت اور شواہد لے کر متعدد مرتبہ متعلقہ تفتیشی افسر کے پاس گئی لیکن اس نے ایک نہ سنی جس پر درخواست گزار نے تحریری درخواست میں سی پی او کو استدعا کی کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کے لئے معاملہ کسی دیانتدار افسر کو منتقل کیا جائے لیکن سی پی او نے کوئی توجہ نہیں ۔
اسلام آباد سے مزید