• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹک سے تربیت حاصل کرنیوالے 90 افراد کو یو اے ای کے ویزے موصول

اسلام آباد( نامہ نگار ) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام تربیت حاصل کرنے والے 90 افراد کو متحدہ عرب امارات میں نوکریوں کے کنٹریکٹ اور ویزےحوالے کر دیئے گئے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(نیوٹیک)کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد نے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ ویزا فائل ہینڈنگ اوور تقریب میں شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے باقاعدہ طور پر کامیاب فارغ التحصیل اور منتخب امیدواروں کو ویزا فائلیں دیں جنہیں متحدہ عرب امارات کی دو معتبر کمپنیوں ٹرانس گارڈ گروپ آف کمپنیز اور ایمریٹس گروپ آف کمپنیز میں روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید