لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے موسمی صورتحال اور مون سون بارشوں کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم اے سید جواد حیدر اور ڈائریکٹر حمیداللہ ملک نے صوبائی وزیر کو مون سون بارشوں بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ9 جولائی تک پنجاب کے دریاو ¿ں میں پانی کی صورتحال میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی ڈویڑن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے ،دوسری جانب صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں اہم تقریب کا انعقادکیاگیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفراسٹرکچر واسا سہیل سندھو، واسا ایکسیئن سلیمان، میاں عرفان، آغا علی رضا، طارق انجم، سید اخلاص شاہ، وہاب ملک، واسا نمائندگان و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔