• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل عرف معیلا گینگ کے 3 کارندے گرفتار ، 3لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ جلیل آباد نے چوری اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں مطلوب اسماعیل عرف معیلا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر کے 3لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا جس میں 1 عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125 اور نقدی شامل ہیں ، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3 عدد پسٹل بھی برآمد کرلیے گئے، 2 مقدمات ٹریس کر لیے گئے،گرفتار ہونے والے ملزمان میں اسماعیل ولد صوبے خان، اخلاق ولد صوبے خان اور شعیب عرف شعیبا ولد صوبے خان شامل ہیں ۔
ملتان سے مزید