• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ایم ڈی واسا

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،اس میگا پراجیکٹ کے آغاز سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی ، نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے کے حوالے سے درپیش تحفظات کا خاتمہ ہو گا بلکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی سیوریج کے پانی کے باعث زیر زمین قیمتی پانی کی آلودگی کے خطرات سے محفوظ ہو جائیں گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے کنسلٹنٹ ٹیم کے لیڈر مسٹر فرینز و دیگر افسران سے فزیبیلٹی اور تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن کے حوالے سے میٹنگ کے دوران کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن محمد ندیم ،کنسلٹنٹ کے سیوریج ایکسپرٹ ڈاکٹر ہانیہ دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید