ملتان(سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں اُن کی قومی خدمات، جمہوری اقدار کے لیے جدوجہد اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نہ صرف قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ تھیں بلکہ خود ایک جرات مند، بااصول اور نظریاتی رہنما تھیں جنہوں نے آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کیا۔