ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین یونین کونسل 31 اور صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن زاہد عدنان گڈو کے بہنوئی کے انتقال پر وفاقی وزیر عبدالرحمانکانجو نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ سعد خورشید کانجو، سید بابر علی شاہ، حبیب سنگھیٹرا، محسن شاہ، آفتاب جٹ، عمران اسلم انصاری، عبدالرحمانفری، فاروق قریشی، طاہر عباس اعوان، جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی، رانا ارشاد، رومی بٹ، اکمل آفتاب، شہزاد غوری، اختر خان آفریدی، عثمان عزیزارشد خان اور دیگر موجود تھے، وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔