• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام کی یونین کونسل کی سطح پر یونٹ سازی کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمااسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ حکمران وقت پٹرولیم مصنوعات،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ واپس کر کے غریب عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں، جے یو آئی کو مزید منظم کریں گے، یونین کونسل کی سطح پرجمعیت علمااسلام کی یونٹ سازی کا آغاز کر دیا ہے، ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا کہ جے یو آئی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایوانوں کے اندر اور باہر جدوجہد جاری رکھے گی، اجلاس میں سرپرست حافظ محمد عمر شیخ ، قاری عبدالرؤف مولانا امجد ضیا، مولانا اظہر مسعود کشمیری، مفتی حبیب اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید