ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان میں محترمہفاطمہ جناح کے یوم وفات کے حوالے سے تقریب ہوئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل اکبر بخاری ، الحاج اشرف قریشی و دیگر نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح ، قائد اعظم کی صحیح معنوں میں جانشین تھیں ،وہ پاکستان بنانے کے مقاصد کی تکمیل کے لیے سرگرم ہوئیں، اگر وہ کامیاب ہو جاتیں تو آج کا پاکستان ایک ترقی یافتہ اسلامی ملک ہو تا ،محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی مسلسل جد و جہد،محنت اور ایثار و قربانی سے مزین ہے۔