کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، میر یٰسین مینگل ، سعد اللہ اچکزئی ، حاجی ہاشم کاکڑ ، ظفر کاکڑ ، عبدالخالق آغا ، عبدالعلی دمڑ ، ودان علی کاکڑ ، اللہ داد اچکزئی ، جہانگیر لانگو ، نقیب اللہ کاکڑ ، عمر اچکزئی ، سید عبداللطیف سمیت دیگر نے تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا اور ساتھی قیوم کاکڑ کے ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آئے روز نہتے شہریوں اور تاجروں کو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران قتل کرکے لوٹ مار کے واقعات ہورہے ہیں اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ، گزشتہ روز پشتون آباد ، قمبرانی روڈ ، سریاب روڈ ہزار گنجی سمیت مختلف علاقوں میں تواتر کے ساتھ جرائم کی وارداتیں ہورہی ہیں جن کے تدارک کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے جارہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ یہ تمام واقعات پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ گزشتہ روزتاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا اور قیوم کاکڑ پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں زخمی کیا گیا اگر پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لائی تو اس کے خلاف کوئٹہ اور صوبہ بھر میں احتجاج کرنے پر مجبورہوں گے۔